محمد فاروق ایک قاری، نعت خواں اور صحافی ہیں۔[2] محمد فاروق پاکستان کے پہلے شام کے اخبار روزنامہ ایوننگ سپیشل کوئٹہ کے بانی مدیر تھے، انہوں نے روزنامہ مشرق کوئٹہ کے جوائنٹ ایگزیکٹو ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی کئی برس فرائض سر انجام دئیے آج کل وہ روزنامہ پاکستان میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں.محمد فاروق پاکستان ٹیلی ویږن کارپوریشن (پی ٹی وی) اور ریڈیو پاکستان میں طویل عرصے سے نیوز کاسٹر اور سکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی منسلک رہے جبکہ بطور قاری اور نعت خواں اب بھی ان اداروں سے وابستہ ہیں محمد فاروق نے ملک میں ہونے والی کئی قومی اور بین الاقوامی محافل حسن قرآت اور محافل نعت میں بھی شرکت کی۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے ان کی خدمات کے صلے میں 2000 میں انھیں حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پاکستان ٹیلی ویږن نے انھیں 2005میں کوئٹہ مرکز سے بہترین نعت خواں کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا۔[3] انہیں دیگر کئی قومی ایوارڈ بھی عطا کئے گئے وہ تحصیل شکر گڑھ کے گاؤں بڑا پنڈ میں پیدا ہوئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں